پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

0
467

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی فتح میں بابر اعظم نے نمایاں کردار ادا کیا اور کیریئر کی 28 ویں سینچری 102 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ محمد رضوان 51 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ جنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا