تحصیل کہوٹہ کی حورالنساء نے بی ایس فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

0
352

تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ حورالنساء دختر جاوید اقبال نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایس فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔

حورالنساء نے اپنی محنت، لگن اور مسلسل بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ وہ معروف لیکچرر اور صحافی بابر سلیم کی اہلیہ ہیں۔

اس شاندار تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، دوست احباب اور علاقے بھر کے لوگوں نے حورالنساء کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تعلیمی اور سماجی حلقوں نے بھی حورالنساء کو نئی نسل کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، ہمت اور لگن کی ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا