بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کو 19 نومبر کو ہر صورت پیش کیا جائے:عدالت کا حکم

0
258

خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر میں معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم نامزد ہیں۔

عدالت نے پاکپتن صدر پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کریں۔

یہ مقدمہ اس وقت صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جب 18 سالہ ملازم علی بہادر نے مبینہ طور پر اجازت کے بغیر کمرے سے چادریں اتاریں، جس پر موسیٰ مانیکا نے غصے میں فائرنگ کر دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، موسیٰ مانیکا کو حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا