اسلام آباد: ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دی اکانومسٹ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔
ایک ٹی وی پروگرام “ٹونائٹ وِد سمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ ’’جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے اس عورت کو پلانٹ کیا، اب یہ بھی پتا چلنا چاہیے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔‘‘
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر بیرسٹر گوہر عدالت جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، اور اگر وہ نہیں گئے تو ’’میں خود عدالت چلا جاؤں گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں، اور اگر خبر درست ہے تو عدالتوں نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے، اس لیے معاملے کو قانونی طور پر ثابت ہونا چاہیے۔





