اردن کے بادشاہ کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ

0
312

راولپنڈی میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت اعلیٰ سطح کا سول و عسکری وفد موجود تھا۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے اردنی فرمانروا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان کی دفاعی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بریفنگ دی۔

بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے فائر پاور کا عملی مظاہرہ دیکھا، جس میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز، ڈرونز، اسپیکٹرم وارفیئر اور مربوط فائر پاور کی نمایاں جھلک پیش کی گئی۔ شاہ عبداللہ دوم نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں اور ہوائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اردن کے بادشاہ اور عوام کے لیے گہرا احترام رکھتا ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا