آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں تتہ پانی بازار کی ایک کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دکان میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





