فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہترین فیصلہ ہے، مریم نواز

0
343

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بہترین فیصلہ ہے، ان سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔

ایون فیلڈ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک–بھارت جنگ میں شاندار قیادت دکھائی، وہ اس عہدے کے سب سے زیادہ حقدار تھے۔

ججز کے استعفوں سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمیر اب کیوں جاگے؟ جب نواز شریف، مجھے اور دیگر کو غلط سزائیں ملیں، تب کیوں نہ بولے؟ یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے۔

اکانومسٹ کی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا اس سے آگاہ ہے، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا