امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھائیں گے: سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ملاقات میں اعلان

0
546

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی حکومت میں امریکا معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے اور مہنگائی کم ترین سطح پر ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا نئی تیل کے ذخائر کی تلاش کر رہا ہے اور سعودی عرب کے لیے جدید چپس کی منظوری پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاری کو ایک کھرب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور عالمی معاملات پر دونوں ممالک کا مؤقف اکثر یکساں ہوتا ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کی عالمی امن کے قیام اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا