جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، 7 افراد جاں بحق

0
393

بیروت: جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کی صبح ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان سے گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔

معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں اس وقت تک موجود رہے گی جب تک حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا اور لبنانی فوج ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال نہیں لیتی۔ حزب اللہ نے ان شرائط کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی اس کے فوجیوں کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں اب تک کم از کم 4 ہزار 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا