چاقو سے حملہ؛ 1 یہودی ہلاک ، 3 زخمی

0
338

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بیت لحم اور ہیبرون کے درمیان ایٹزیون ٹریفک جنکشن پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے پہلے گاڑی سے بیریئر توڑا اور ناکامی پر چاقو سے راہگیروں پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ تھا، اور موقع پر دو حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔ حملہ آوروں کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنایا گیا۔

اس حملے کے بعد بین الاقوامی دباؤ پر وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ حالیہ عرصے میں مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حماس نے اسے اسرائیلی ظلم کا ‘فطری ردعمل’ قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا