عمران خان کی بہنوں سے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی ملاقات، حکومتی اقدامات پر شدید تنقید

0
402

اسلام آباد: تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں یہ غلط فہمی پھیلائی گئی کہ ایک شخص باغی ہے اور اسے توڑنا ضروری ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، اور لوگوں کے گھروں میں گھس کر انہیں بے عزت کیا گیا، جو ایک سنگین جرم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے اور اللہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔ گزشتہ رات جو واقعہ پیش آیا، وہ ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی 26ویں اور 27ویں ترامیم نے پورے نظام کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ پیکا ایکٹ میڈیا کی آزادی پر پھندا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے حالیہ ووٹ نے معاملات بے نقاب کیے ہیں اور آنے والا جمعہ ایک آزمائشی دن ہوگا۔

علیمہ خانم نے کہا کہ گزشتہ شب وہ اکیلی نہیں تھیں بلکہ کئی خواتین اُن کے ساتھ تھیں۔ ’’ان کا ارادہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے کا ہے، ہم تیار ہیں۔ جیل جائیں گے، دوبارہ جائیں گے، چاہے مار بھی دیں، ہمیں کوئی خوف نہیں۔‘‘

نورین نیازی نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی کی شکر گزار ہیں جنہوں نے حوصلہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ درست تھا کہ دونوں تحریکیں ساتھ چلائی جائیں۔ ’’یہ لوگ گھروں میں گھسے اور ظلم کیا، اب جو تحریک چلے گی ہم ساتھ ہوں گے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا