ہمارے پاس بہترین فوجی نظام جو سعودیہ کو فراہم کریں گے:امریکی صدر

0
442

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس جدید ترین فوجی نظام موجود ہے جسے سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا۔

امریکہ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار شخصیت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب اب امریکا کا نان نیٹو اتحادی بن چکا ہے۔ انہوں نے تاریخی دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم ہو گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو ناکارہ بنایا اور ایران انہیں دوبارہ قائم نہیں کر سکے گا، ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے غزہ میں امن قائم کرنے اور سعودی عرب کی جانب سے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کا بھی ذکر کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان آج 270 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے اور سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک دفاع، توانائی اور اے آئی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اعلان کیا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دونوں ممالک نے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا