سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: فتنۂ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

0
343

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں 17 اور 18 نومبر کو کی گئیں۔ باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک الگ آپریشن میں ایک اور خارجی کو بھی مارا گیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت مکمل رفتار سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۂ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا