اسلام آباد: ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک ممبر کی نامزدگی کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 فروری 2025 کو ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس روزی خان کے جج وفاقی آئینی عدالت کے حلف لینے کے بعد جسٹس محمد کامران خان ملا خیل بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔






