ٹرمپ کے عشائیے کی ’قیمتی سیلفی‘: ارب پتی شخصیات ایک ہی فریم میں

0
1364

واشنگٹن: امریکا کے مشہور زمانہ وائٹ ہاؤس میں اس بار غیر معمولی رونق دیکھی گئی، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مہمان بنے۔

صدر ٹرمپ نے ولی عہد کے اعزاز میں ایسٹرن روم میں شاندار اور پرتکلف سرکاری عشائیہ دیا، جس میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہوئیں۔

لیکن اصل توجہ اس وقت بنی جب پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی جیب سے فون نکال کر ایک سیلفی لی۔

یہ سیلفی “دنیا کی سب سے مہنگی سیلفی” کے طور پر سامنے آئی، کیونکہ اس میں سیاست، بزنس، ٹیکنالوجی اور کھیل کے بڑے بڑے نام ایک ہی فریم میں موجود تھے، جن کی مجموعی دولت 700 ارب ڈالرز سے زائد بتائی گئی۔

سیلفی میں ایلون مسک، امریکی وزیر تجارت اور دیگر عالمی شخصیات شامل تھیں، جبکہ پس منظر میں امریکی میرینز کا بینڈ اور وائٹ ہاؤس کی شاندار سجاوٹ نے منظر کو اور بھی دلکش بنا دیا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ یہاں تک کہ صدر ٹرمپ نے رونالڈو کی موجودگی پر مذاق میں کہا کہ، “آپ نے آ کر میرے بیٹے کی نظر میں میری عزت بڑھا دی۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا