غزہ/بیروت: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے، جن میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے حماس کی فائرنگ کے جواب میں کیے گئے۔
ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صور شہر میں ایک عمارت کو فضائی حملے میں مکمل تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے، اور اس کے مطابق حزب اللہ جنوبی لبنان میں دوبارہ مسلح ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔






