صنعتی ترقی معاشی استحکام کی بنیاد ہے:وزیراعظم

0
370

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار اور آمدن میں اضافے کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صنعتکاروں نے مختلف پالیسی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی آراء انتہائی اہم ہیں اور ان پر مبنی قابلِ عمل لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نے مشکل دور میں حکومت کا ساتھ دیا اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کی معاشی سمت بہتر ہو رہی ہے مگر ترقی کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں مختلف وزراء، مشیران اور صنعتی ورکنگ گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کو سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی مقابلے کی صلاحیت بہتر بنانے اور خطے کے ممالک کے تقابلی جائزے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سفارشات کو قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا