ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی نے بتایا ہے کہ وہ فی الحال مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹل، کبھی عارضی ٹھکانوں پر قیام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائی نے انہیں شدید مالی بحران میں دھکیل دیا، جس کے باعث جمع پونجی ختم ہو گئی اور آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں رہا۔
کیون اسپیسی نے بتایا کہ ان کا بالٹی مور والا گھر بھی نیلامی میں چلا گیا اور وہ اب جہاں کام ملے، وہاں قیام کرتے ہیں۔
اداکار نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف واپس لوٹ آئیں گے۔






