وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار جاری ہے اور ماضی کی طرح شدت اختیار کر چکی ہے، جو 1980 کی دہائی سے چل رہی ہے اور لاہور و راولپنڈی میں دھماکوں میں بھی ظاہر ہوئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مئی میں ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد بھی بھارت کے ساتھ کسی بھی وقت تصادم کا امکان موجود ہے اور یہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی فتح کی سرٹیفیکیشن امریکہ کی جانب سے دی گئی، جس نے مداخلت کر کے جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے رافیل طیارے سمیت بھارت کے 7 طیارے اور ایس 400 دفاعی نظام تباہ کر کے بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔





