پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن 19 وکٹیں گر گئیں

0
291

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن بولرز کی کارکردگی چھائی رہی اور مجموعی طور پر 19 وکٹیں گریں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن مچل اسٹارک کی شاندار بولنگ کے سامنے ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہیری بروک 52، اولی پاپ 46 اور جیمی اسمتھ 33 رنز بنا سکے۔ اسٹارک نے 58 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ برینڈن ڈوگیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور پہلے دن کے اختتام تک 9 وکٹ پر 123 رنز بنائے، جس کے بعد اسے انگلینڈ کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے مزید 49 رنز درکار ہیں۔ ایلکس کیری نے 26، کیمرون گرین 24 اور ٹریوس ہیڈ 21 رنز بنائے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور برائیڈن کارز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ 116 سال بعد ایشز سیریز میں پہلا موقع ہے جب ٹیسٹ کے پہلے دن 19 وکٹیں گری ہیں، پچھلی بار 1909 میں اولڈ ٹریفوڈ ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گری تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا