Tuesday, January 7, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

خیبرپختونخوا: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور(طلوع نیوز) خیبرپختونخوا میں کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گرم میدانی علاقوں کے کالجوں اور جامعات میں 15 جون تا 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں یکم تا 31 جولائی موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔