Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل اساتذہ نےترقی کا حق حاصل کرلیا

ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل ہزاروں اساتذہ نے پرائمری سکول ٹیچر سےایلیمنٹری سکول ٹیچر میں ترقی پانے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

پرو پاکستانی کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس سلسلے میں وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں ایسوسی ایٹ ڈگری والے اساتذہ پروموشن کے اہل نہیں تھے اور اس گریڈ میں ریٹائر ہو جاتے تھے جس میں انہیں ابتدائی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اب ان کے کیسز کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں زیر غور لایا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا نیا نوٹیفکیشن پروموشن پالیسی کو واضح کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری والے اساتذہ PST سے EST تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔