Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرمی اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اسکول اور کالجز پیر 5 اگست سے کھلیں گے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی تھیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات جو 10 جون کو شروع ہوئی تھیں اور 31 جولائی بروز بدھ کو ختم ہونے والی تھیں، اب شدید موسمی حالات کے باعث بڑھا دی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی اور مرطوب موسم کے پیش نظر اسلام کیپٹل ٹیریٹری(آئی سی ٹی )اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست 2024 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 28 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالج پیر 5 اگست 2024 کو کھلیں گے۔