ایتھوپیا کا 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

0
322

ایتھوپیا کے افار ریجن میں واقع ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزار سال بعد پھٹ گیا، جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ یہ واقعہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور پیش آیا۔

فرانسیسی موسمیاتی ادارے کے مطابق، ہیلی گُبی آتش فشاں کا یہ پھٹنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور اس سے پہلے اس آتش فشاں کا پھٹنا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکی ماہرین ارضیات نے بھی اس واقعے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ تاہم، ایتھوپیا حکام نے ابھی تک آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا کسی بڑے انخلاء کی اطلاع نہیں دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا