ملائیشیا میں بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

0
331

ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ وزیرِ مواصلات کے مطابق حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ماڈلز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کم عمر صارفین کو سائبر کرائم، مالی فراڈ اور آن لائن استحصال جیسے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزیر نے امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کے نئے اکاؤنٹس بنانے پر بھی پابندی لگائیں گی۔

دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا، جبکہ آسٹریلیا گزشتہ سال ہی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پابندی کا بل منظور کر چکا ہے۔ امریکا میں بھی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف اسی حوالے سے متعدد مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا