آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد قیمتوں میں کمی تجویز کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق، سوئی نادرن کی نئی اوسط قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو، جبکہ سوئی سدرن کی 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔
فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے ملنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اگر وفاقی حکومت نے 40 روز کے اندر جواب نہ دیا، تو قیمتوں میں کمی خود بخود لاگو ہو جائے گی۔





