گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ آئینی مدت ختم

0
472

گلگت بلتستان – گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت آج اختتام پذیر ہوگئی۔ حکومت کے تمام وزراء، مشیران اور کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، اور نگران حکومت کے قیام کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو 24 نومبر 2025 کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ اور شق 56(5) کے تحت جاری کیا گیا، جس پر سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن تمام سرکاری دفاتر اور انتظامی حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے سمری بھی بھجوائی جا چکی ہے، اور اس کا اعلان کل متوقع ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ کے بعد نئی نگران کابینہ کے نام بھی وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔ حکومتی مدت کے اختتام پر کابینہ تحلیل ہو گئی ہے، اور وزیر اعلیٰ گلبر خان بھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کا بنیادی مقصد شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا ہے، مگر ان کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار ہو۔

الیکشن کمیشن نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات آئینی شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے، اور تمام متعلقہ کارروائیاں اس کے مطابق انجام دی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا