راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید ویپن سسٹم جدید گائیڈنس اور سہولتوں سے آراستہ ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان میں خود تیار کیا گیا ہے اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے مطابق یہ تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔






