پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر کہا کہ عورتیں اگر خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں تو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے انصاف، احترام، ہمت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی آواز، تحفظ اور خواب آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور برابر معاشرے کی بنیاد ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خواتین کے محفوظ ماحول سے مشروط ہے اور تمام شہری، ادارے اور کمیونٹیز خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں۔






