سوشل میڈیا استعمال کی عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور

0
355

یورپی پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔ قرارداد کے مطابق کم عمر افراد صرف والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ قرارداد قانونی طور پر پابند نہیں ہے اور کسی پالیسی کی شکل اختیار نہیں کرتی۔ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگائی تھی، جبکہ ڈنمارک نے رواں ماہ 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اسی طرح کا اقدام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا