آنجہانی ماں کا روپ دھار کر پینشن بٹورنے والا شخص پکڑا گیا

0
598

اٹلی میں 56 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے مرحومہ والدہ کا لباس، وِگ، لپ اسٹک اور زیورات پہن کر دھوکے سے ان کی پینشن حاصل کرنے کی کوشش کی۔ والدہ کا انتقال 2022 میں ہوا تھا اور تب سے وہ ہزاروں یورو کی پینشن حاصل کر چکے ہیں۔

جعلسازی کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب ملزم نے شمالی اٹلی کے قصبے بورگو ورگیلیو میں والدہ کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے رجسٹری آفس کا رخ کیا۔ حکومتی اہلکار نے شک کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

ٹاؤن کے میئر نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کا لباس اور زیورات پہنے تھے اور آواز نکالنے کی کوشش کی، مگر مختلف اوقات میں مردانہ آواز آ گئی، جبکہ ہاتھ کی جلد بھی مرحومہ کے جیسی نہیں تھی۔ میڈیا نے کیس کو ’مسز ڈاؤٹ فائر اسکینڈل‘ کا نام دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا