سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 ہو گئیں، 130لاپتہ

0
336

سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب سے 123 افراد ہلاک اور 130 لاپتا ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اسکولوں و پبلک مقامات میں منتقل کیے گئے۔ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مزید سیلاب کا خطرہ ہے، دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کے امکانات ہیں، متعدد افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا