مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ دورے کے دوران سیاسی، اقتصادی، معاشی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی اور مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔






