تلہ گنگ میں افغان دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، گرفتار دہشت گرد کے اعترافات سے حقائق سامنے آئے

0
460

اسلام آباد: پاکستان میں افغان شہریوں کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے والا ایک منظم نیٹ ورک تلہ گنگ میں گرفتار دہشت گرد کے اعترافی بیانات کے ذریعے بے نقاب ہو گیا۔

گرفتار افغان دہشت گرد قاسم عرف حسن نے اعتراف کیا کہ وہ گردیز ولایت، افغانستان کا رہنے والا ہے اور 10 سال قبل اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آیا۔ اس نے بتایا کہ 2025 میں اسے طالبان کمانڈر ارمانی نے جہاد میں شامل ہونے کی دعوت دی اور وہ تنظیم میں شامل ہوا۔

قاسم نے انکشاف کیا کہ کمانڈر ارمانی نے اسے اور ایک ساتھی کو فوجی قلعے پر فدائی حملہ کرنے کے لیے بھیجا، تاہم مناسب موقع نہ ملنے کی وجہ سے حملہ ناکام رہا۔ بعد میں اسے نئے افراد تلاش کر کے تنظیم میں شامل کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی، جس کے عوض اسے فی بندہ رقم دی گئی۔

قاسم عرف حسن نے بتایا کہ ستمبر میں وہ پنجاب گیا تاکہ نئے لڑکے تلاش کر کے تنظیم میں شامل کرے، مگر کچھ دن بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد کی اعترافی ویڈیو پاکستان میں افغان سرزمین کے استعمال سے دہشت گردی کرنے کی شواہد فراہم کرتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واضح ثبوت ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا