ملک شاہ زیب
صبح دن کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے جو پورے دن کا تعین کرتی ہے۔ جس دن صبح کا آغاز اچھے طریقے سے کیا جاتا ہے پورا دن پروڈکٹو اور اچھا گزرتا ہے اور جس دن صبح کا اغاز اچھے طریقے سے نہ کیا جائے وہ پورا دن بیکار گزرتا ہے۔
تو اگر ہم دن کے اس حصے کو اچھے طریقے سے استعمال کریں تو یہ ہمیں پورا دن فعال، پرامن اور موٹیویٹڈ رکھتا ہے۔اس لیے میں صبح کچھ ایسی عادات کو فالو کرتا ہوں جو مجھے پورا دن پروڈکٹیو رہنے میں مدد کرتی ہیں
ہر انسان کا صبح کا معمول اس کی زندگی ذمہ داریوں اور حالات کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے لیکن میں یہاں وہ عادات شیئر کر رہا ہوں جو میرے لیے بہترین کام کرتی ہیں
میری صبح کی عادات
جلدی جاگنا
پہلے مجھے صبح جلدی اٹھنا مشکل لگتا تھا لیکن جب سے میں نے اس کے فائدے سمجھے ہیں یہ میری پسندیدہ عادت بن گئی ہے صبح کا وقت پرسکون ہوتا ہے نہ شور، نہ بھاگ دور، نہ ہی کوئی ڈسٹرکشن، جس سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور پورے دن کو پلان کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
صبح جلدی اٹھنے سے ہمارے پاس ایکسٹرا ٹائم ہوتا ہے اور ذہن بھی پرسکون ہوتا ہے جس میں ہم اپنے دن کے اہم کام کر سکتے ہیں۔ یہ وقت آپ کو ذہنی طور پر صاف اور مقصد کے ساتھ جینے میں مدد دیتا ہے۔اس لیے میں پانچ منٹ کے وقفے سے الارم لگاتا ہوں تاکہ اگر ایک چھوٹ جائے تو دوسرا مجھے جگا دے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ الارم سنوز نہ کرو
نماز فجر کی ادائیگی
دن کا اغاز نماز سے کرنا میرے لیے سکون اور برکت کا ذریعہ ہے نماز نہ صرف روح کو تقویت دیتی ہے بلکہ ذہن کو بھی پرسکون رکھتی ہے ۔ صبح جلدی اٹھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ میں بغیر جلدی کیے اطمینان کے ساتھ نماز ادا کرتا ہوں ۔ نماز سے مجھے ذہنی ہلکا پن ، سکون اور مثبت توانائی محسوس ہوتی ہے جو دن بھر میرے ساتھ رہتی ہے۔ اگرچہ نماز پڑھنے سے دن کی مشکلات ختم نہیں ہوتی لیکن میں خود کو بہتر طور پر تیار اور مضبوط محسوس کرتا ہوں
ورزش کرنا
میں روزانہ نماز کے بعد پانچ سے دس منٹ کی ہلکی ورزش کرتا ہوں جیسے کہ واک، سٹریچنگ اور چند آسان ایکسرسائزز۔ ورزش جسم کو ایکٹیو رکھتی ہے خون کی گردش بہتر بناتی ہے اور اس سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ورزش کرنے سے انسان سارا دن ایکٹیو اور انرجیٹک رہتا ہے اس سے موڈ بھی بہتر ہوتا ہ ہے اور یہ دن بھر کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے
ذہنی نشونما
ورزش کے دوران میں اکثر آڈیو بک یا پوڈ کاسٹ سنتا ہوں ۔جس سے میں ایک ساتھ دو فائدے حاصل کرتا ہوں ورزش کے ساتھ ساتھ میری معلومات میں بھی اضافہ ہوتا یے ۔یہ میرے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھتا ہے اور وقت کے بہتر استعمال میں مدد دیتا ہے
ایک اچھا ناشتہ
میں کوشش کرتا ہوں کہ صبح کا ناشتہ متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہو۔میں ایسی چیزیں کھاتا ہوں جو دیر تک توانائی دے جیسے دودھ ،انڈے، پھل وغیرہ۔صحت مند ناشتہ دماغ کو ایکٹیو رکھتا ہےاور فوکس بڑھاتا ہے جس سے میں پوری توجہ کے ساتھ اپنا کام بغیر تھکے کر سکتا ہوں۔
ناشتہ چھونے یا غیر متوازن ناشتہ کرنے سے نہ صرف دماغ کمزور اور سست ہوتا ہے بلکہ یہ پروڈکٹیوٹی میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے
دن کی منصوبہ بندی
ناشتہ کرنے کے بعد میں ایک ٹو ڈو لسٹ بناتا ہوں اور پورے دن کے کاموں کو ترتیب دیتا ہوں میں ہر کام کو ایک مخصوص وقت دیتا ہوں تاکہ سارا دن اچھے سے گزرے
لسٹ بنانے کے بعد میں بغیر کسی کنفیوژن کے اپنے سکیجول کے مطابق کام کرتا ہوں جس سے میرا سارا دن پروڈکٹو رہتا ہے اور میرے سارے کام بحوبی وقت پر ہو جاتے ہیں






