صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

0
411

اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز منگل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی اجلاس میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

یہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نو ماہ بعد ہو گا، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ حالات میں اس اجلاس کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا