میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن

0
296

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے تمام ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں اور کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے اور سندھ حکومت میں کرپشن عام ہو گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے اور یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فرضی ڈاکومنٹس کے ذریعے گلشن اقبال میں شہریوں کے گھروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور جماعت اسلامی ہر قبضے کے خلاف مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف جدوجہد کو بدل دو نظام کا اہم حصہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے قبضہ گیروں کے ساتھ تعاون کیا اور عوام کو بے وقوف بنایا، جبکہ کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔

منعم ظفر

اس موقع پر منعم ظفر نے کہا کہ بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں اور انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔ انہوں نے ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد بھی نہ ملنے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ فون کالز کے باوجود کے ایم سی کہیں موجود نہیں تھی۔

منعم ظفر نے بتایا کہ یوسی چیئرمین نے 29 اکتوبر کو اس گڑھے کے حوالے سے شکایت درج کرائی تھی، اور تمام ٹاؤن چیئرمین بورڈ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا