لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکلاء اور سائلین کے لیے جوڈیشل کمپلیکس کا قیام ایک اہم قدم ہے اور ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ انہوں نے سائلین کو عدالتی نظام کا بنیادی اسٹیک ہولڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات سائلین کے محور پر تیار کی گئی ہیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔
چیف جسٹس نے وکلاء کو اس شعبہ کی عزت اور دیانتداری کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان مضبوط تعلق ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بہترین انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔





