اسلام آباد کے سیکریٹریٹ چوک میں ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے نے رات 12 بجے V8 لینڈ کروزر پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گھر واپس جا رہی دو نوجوان لڑکیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکا ابوزر پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں رکھتا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس واقعے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف کی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کے مطابق جسٹس محمد آصف اچانک طبیعت ناسازی کے سبب آج چھٹی پر ہیں۔






