سیاسی مسائل کے حل کیلئے سیاسی راستہ ضروری ہے، گورنر راج کی باتیں بے بنیاد ہیں: بیرسٹر گوہر

0
315

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم جس جانب بھی کھڑے ہیں، سب کچھ بانی کے لیے ہی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کو ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، ان کا حق ہے کہ انہیں اہل خانہ سے ملنے دیا جائے۔ بچوں سے بات چیت ہونا بھی مثبت پیش رفت ہے اور حالات کو اب بہتری کی جانب بڑھنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر مسئلے کو طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے دھرنے کے دوران ان کے خلاف کوئی نعرے بازی نہیں ہوئی۔

گورنر راج کی خبروں سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ محض چہ میگوئیاں ہیں اور حقیقت سے دور ہیں۔ ان کے مطابق صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہو سکتا اور صوبہ آئین و قانون کے مطابق ہی چلے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا