پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر 3 اہلکار نوکری سے برخاست

0
386

لاہور میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پیش آیا، جہاں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان نے یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آتے ہی ایس پی شہربانو نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کی نوکری ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا سرگرمیوں پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے اپنے افسران اور اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ یونیفارم میں ویڈیو بنانے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

اسی پالیسی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے دو اہلکاروں، آفتاب احمد اور احتشام اسلم کو بھی معطل کیا تھا۔ ان پر بدتمیزی اور سوشل میڈیا قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، اور انہیں ریسکیو 15 میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق یونیفارم میں ویڈیو بنانا نہ صرف سروس ڈسپلن کے خلاف ہے بلکہ اس سے ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔ اسی لیے مستقبل میں بھی اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا