سعودی عرب میں پاک–افغان مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

0
603

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے مبینہ مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی ظاہر کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں چلنے والے پاک–افغان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ترکیہ کے صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے اور ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ترکیہ کا وفد ابھی تک نہیں آیا اور اس کی وجہ پاکستان کی جانب سے عدم تعاون نہیں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے سرحدیں موجودہ صورتحال کے باعث بند کی تھیں جبکہ اب افغانستان نے بھی اپنی جانب سرحدیں بند کر رکھی ہیں، اس پر وہ خود جواب دے سکتے ہیں۔ فی الوقت پاکستان نے سرحدیں صرف امدادی کارروائیوں کے لیے کھولی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرغزستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے 2027-28 تک باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا۔ دورے کے دوران 15 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقاتیں کیں، جبکہ مصر کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور اسحاق ڈار نے اسلام آباد کانکلیو کا افتتاح کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا