وزیراعظم کا ملائیشین وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب اور طوفان میں ہلاکتوں پر تعزیت

0
65

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری ملبے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور املاک کے نقصان پر ملائیشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمی و بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ جذبات کا اظہار کیا اور ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

ملائیشین وزیراعظم سری انور ابراہیم نے پاکستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمدردی اور تعاون دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا