حکومت کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

0
521

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے ان مقدمات کو سیاسی انتقام پر مبنی اور بغیر ثبوت کے قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے حوالے کی جائیں۔

کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دی تاکہ فورس اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکے۔

اجلاس میں دیگر صوبائی امور پر بھی غور کیا گیا اور مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا