نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے اسرائیل کے یکطرفہ منصوبے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ رفاہ سرحدی گزرگاہ کو صرف غزہ کے رہائشیوں کے اخراج تک محدود کرنا امن منصوبے کی خلاف ورزی ہے اور انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ تک بلا تعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دیرپا امن کے لیے مربوط کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔





