کہروڑ پکا اور لودھراں میں کھلے مین ہولز میں گر کر 2 بچے جاں بحق

0
319

کہروڑ پکا/لودھراں: پنجاب کے دو شہروں، کہروڑ پکا اور لودھراں میں افسوسناک واقعات پیش آئے جہاں کھلے مین ہولز میں گر کر دو 7 سالہ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

کہروڑ پکا کے علاقے دھنوٹ میں سات سالہ ریحان اسکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بچے کو تشویشناک حالت میں نکال کر فوری ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا، جس پر علاقے میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسرا افسوسناک واقعہ لودھراں میں پیش آیا، جہاں ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان اپنے والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا کہ دورانِ چلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے آپریشن کر کے بچے کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

دونوں واقعات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ کھلے مین ہولز کے باعث حادثات روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا