پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیصلہ

0
315

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی تقریب، بشمول قوالی نائٹس، میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر پابندی نافذ ہوگی، جبکہ ان مقامات پر ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید برآں، شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ون ڈش یا لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شور کی آلودگی میں کمی، فضول خرچی کا خاتمہ اور شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا