ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ناکام، اربن و انٹر سٹی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری

0
622

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے بین الاضلاعی سروس جاری ہے جبکہ شہریوں کے لیے ای بسیں اور میٹرو سروس بھی بدستور سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے واضح کیا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد پہلے سے طے شدہ ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ ڈی کلاس اسٹینڈز نے گزشتہ روز ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا