شہباز شریف کا عابد شیر علی کو سینیٹر منتخب ہونے پر خراجِ تحسین

0
354

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے تین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار شامل تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد احسن افضل اور عبدالجبار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے نتیجے میں عابد شیر علی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی مل رہی ہے۔ انہوں نے عابد شیر علی کو پارٹی کا سرگرم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی عوامی خدمت کے ذریعے اپنا مقام بنایا۔

وزیرِ اعظم کے مطابق عابد شیر علی بطور سینیٹر، قائد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا