ریکوڈک منصوبہ: امریکی ایگزم بینک کی 1.25 ارب ڈالر فنانسنگ منظور

0
392

اسلام آباد: ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، امریکی ایگزم بینک نے 1.25 ارب ڈالر فنانسنگ کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اس فیصلے کو منصوبے کی رفتار تیز کرنے، سرمایہ کاری بڑھانے اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

نیٹلی بیکر کے مطابق یہ فنانسنگ ریکوڈک میں منرلز اور کریٹیکل مائننگ آپریشنز کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں 2 ارب ڈالر مالیت کی جدید مائننگ مشینری درآمد کی جائے گی جس سے منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے گا۔

فنانسنگ سے مجموعی طور پر 13 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے جن میں بلوچستان میں 7 ہزار 500 جبکہ امریکا میں 6 ہزار نئی نوکریاں شامل ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ اس معاونت کے بعد منرلز اور مائننگ سیکٹر میں پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے مزید مشترکہ معاہدے سامنے آئیں گے، جو دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ نئی مالی معاونت بلوچستان میں جدید ٹیکنالوجی، معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا